حکومت نےوالدین پر سے فیسوں کا بوجھ ختم کرنے کیلئے ایسا فیصلہ کرلیا کہ جان کر آپ بھی خوش ہوجائینگے

لاہور (نیوز ڈیسک)طلبا کو آن لائن لیکچرز دینے کے لیے پنجاب حکومت نے انصاف اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ۔اکیڈمیز کے بڑھتے رحجان کو کم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم پنجاب نے اہم فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے چھ ماہ میں انصاف اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے والدین پر فیسوں کا اضافی بوجھ ختم ہو گا۔پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اب بچے گھر بیٹھے آن لائن لیکچر لے سکیں گے جبکہ صوبائی حکومت نے انگلش کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹرینرز تیار کر لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے شامل کو بلواتے

تھے اور یہاں ایسی ایسی اکیڈمیز بھی ہیں جو ایک لیکچر کا 20 ہزار روپے تک لے رہی ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے ایک ہزار انگلش ٹرینرز تیار کیے ہیں جو بچوں کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی لیکچرز کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔دوسری طرف محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے طلباء کو کورونا سےمتعلق حفاظتی تدابیراختیار کرنے کے لئے آگاہی کتابچہ جاری کردیا ، طلباء کو تمام حفاظتی تدابیر سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے ، سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ طلباء وطالبات کتاب میں دی گئی ہدایات پرعمل کریں ، ان سب احتیاطی تدابیر کے حوالے سے والدین بچوں کو تربیت دیں ، کتابچے میں بچوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سانس لینے میں تکلیف ، جسم میں درد ، بخار ، سردرد ، کھانسی کورونا وائرس کی علامات ہیں ، سکولوں میں دوستوں کے ساتھ 6 فٹ فاصلے پر بیٹھیں ، ہاتھوں کو صابن سے 20 سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں ، کھانستے یا چھینکتے وقت منہ کو کہنی یا رومال سے ڈھانپیں ، دوران تعلیم ماسک پہنیں اور لنچ گھر سے لے کر جائیں جبکہ سردرد اور کھانسی کی شکایت پرفوراً ٹیچر کو بتائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button