کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر لاک ڈائون کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف گلیوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سیکٹر جی 10 فور میں گلی نمبر 38،44،45،46،47،48 کوسیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سواں روڈ اور سیکٹر آئی ایٹ ٹو میں اسٹریٹ نمبر 25 اور29 کو بھی سیل کیا جائے گا۔مراسلے کے مطابق سیکٹر

جی نائن فور کی گلی نمبر 85 اور 89 کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیمیں ان علاقوں سے لوگوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے سیمپلنگ کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس 88 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔وفاقی دارالحکومت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 210 تک پہنچ چکی ہے جب کہ عالی وبا سے اب تک 188 اموات ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button