آٹے کی فی کلو قیمت میں ایک ساتھ ہوشربااضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مہنگائی عروج پر ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہیں اور گندم کی قلت کے باعث آٹا ایک ہفتے میں 10 روپے کلو تک مہنگا ہو گیا ہے۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوارن سب سے مہنگی ہونے والی شے آٹا ہے جس کی قیمت اب 71 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت 10روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے آٹے کے کاروبار سے منسلک عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ روزانہ مل سے نیا ریٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ ایک ہفتے میں بوری کی قیمت 5 سو روپے تک بڑھ گئی ہے۔

شہر قائد کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت 400 روپے کلو ہے۔ شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 96 روپے جبکہ یوٹیلٹی اسٹور پر قیمت 68 روپے فی کلو ہے۔ٹماٹر کی مقامی فصل ختم ہو گئی اور قیمت 150 روپےکلو ہو گئی ہے۔ گوببی 60 روپے فی کلو۔ لوکی 40 روپے فی کلو، بھنڈی 80 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔اروی 80روپے فی کلو، آلو اور پیاز40 سے 50روپے فی کلو، ادرک لہسن کی قیمت 720 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیر سے حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں نیچے لانے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ملک میں اشیائے خورونوش کی واقعی میں قلت ہے یا پھر یہ مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کا نوٹس لے لیاان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ملک میں مہنگائی بین الاقوامی منڈی میں دالوں اور پام آئل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تو نہیں ہے۔وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ہم غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے تمام ریاستی اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پالیسی نافذ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button