فی تولہ سونا کتنے روپے کا ہوگیا، نئی قیمت جان لیں!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 543 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 ہزار623 روپے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک

لاکھ 14 ہزار600 روپے ہو گئی ۔10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 251 روپے ہو گئی۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 66 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 70پیسے سستا ہوگیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 164روپے 50پیسے سے کم ہوکر 163روپے 84پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے کے دوران 164روپے 80پیسے سے کم ہوکر 164روپے 10پیسے کا ہوگیا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس ایک ہفتے کے دارون درآمدی ادائیگیوں میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button