31دسمبر سے 20فروری کے درمیان کیا ہونیوالاہے ،حکومتی وزیر نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو جواب دے دیا این آر او نہیں دیا جائیگا، 31دسمبر سے 20 فروری اہم ہے اس میں نتیجہ نکل آئے گا ، میرے 50سوالات کا اپوزیشن نے جواب نہیں دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے اور دہشت گردی کا خدشہ ہے، دہشت گرد تنظیمیں خانہ جنگی کرانے کے لیے پاکستان میں کچھ بھی کرسکتی ہیں، کیوں کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، امریکی جریدے نے مودی حکومت کو دہشت گرد اورانہتا پسند قرار دیا ہے ،

مفتی محمود نے دھاندلی کی بات کی تھی اسکا نتیجہ جو نکلا بتانا نہیں چاہتا، مولانافضل الرحمان مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، فضل الرحمان کی صرف 9 سیٹیں ہیں ، ان کاکچھ نہیں جانا صرف مدرسوں کے طلبا کواکھٹا کرناہے ، ایک سال ہوگیا نوازشریف اسپتال گئے نہ ہی علاج کرایا صرف عوام کوبےوقوف بنایا، نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے ، نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ، جب کہ حکومت مخالف تحریک میں پیپلزپارٹی والے استعفے دے کر کیا کریں گے ، کیوں کہ اگلی بار انہیں سندھ بھی نہیں ملے گا ۔میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو جواب دے دیا ہے کہ این آر او نہیں دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں خانہ جنگی کرانے کے لیے پاکستان میں کچھ بھی کرسکتی ہیں، جلسہ جلوس ضرور کریں ، شرپسندی اور جلاؤ گھیراؤ پر قانون حرکت میں آئے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں مگر پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو خبردار کر رہا ہوں کہ وہ پچھتائیں گے، روئیں گے اور کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ سورج مغرب سے بھی نکل آئے تو نوازشریف، آصف زرداری اورفضل الرحمان کی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کوئی سیاستدان نہیں جس نے بچوں کی جیل کاٹی ہے، ایک سال ہو گیا نواز شریف اسپتال گئے نہ ہی علاج کرایا، عوام کو بےوقوف بنایا جا رہا ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے استعفے دے کر کیا کریں گے، اگلی بار سندھ بھی نہیں ملے گا، فضل الرحمان کی 9سیٹیں ہیں، ان کا کچھ نہیں جانا، مدرسوں کے طلبا کو اکھٹا کرنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button