پابندی لگی تو ایسے لگا جیسے کوئی اپنا فوت ہوگیا، خاتون ٹک ٹاکر رو پڑی، ویڈیو وائرل

لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت کی طرف سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد سے عوام کی طرف سے مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، اسی حوالے سے ایک خاتون ٹک ٹاک ایپ کو اپنی تفریح کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے رو پڑی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی رضا رومی کی طرف سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک خاتون شاہانہ سیال روتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرتی تھی، میں سوکر اٹھی تو مجھے میرے کزن کا میسیج آیا کہ یہ دیکھو کیا خبر آئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگ گئی۔

خاتون نے کہا کہ ہمارا انجوائے کرنے کا اور انٹر ٹینمنٹ کا ایک ہی تو ذریعہ تھا،جس کی وجہ سے دل لگا رہتا تھا، جب سے پابندی کا پتا چلا تو یوں لگا جیسے کوئی اپنا ہی فوت ہوگیا ، اس کو بند کرنے کی کیاضرورت تھی ، ٹک ٹاک کی کون سا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی تھی، جب کہ پابندی کے بعد گھر کے دیگر افراد بے پناہ خوش ہیں۔دوسری طرف پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پابندی لگانے کے بعد جنت مرزا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اس وقت جاپان میں ہوں اور مجھے پاکستان سے کال آئی تھی کہ وہاں ٹک ٹاک پر پابندی لگادی گئی ہے۔پاکستانی ٹک ٹاکر نے کہا کہ میری نظر میں یہ ایک بہت اچھا قدم ہے کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر کافی زیادہ بدتمیزی ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ عارضی طور پر بند کی گئی ہے تو میرے خیال سے اب قواعد و ضوابط کے ساتھ ہی ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائی جانی چاہیے۔جنت مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کی گئی تو یہ مناسب نہیں ہے کیونکہ ٹک ٹاک پر کافی لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے، انہیں مختلف آفرز مل رہی تھیں اور وہ اپنا کیریئر بنارہے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button