آٹے اور چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی، فی کلو قیمت میں ہوشربااضافہ،عوام پریشان

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 15 سو روپے تک جا پہنچا ہے لاہور میں چینی بھی فی کلو سو روپے سے زائد میں بکنے لگی ہے. گندم کی اوپن مارکیٹ میں فی من قیمت 24سو50 روپے تک پہنچنے پر فلور ملز نے آٹے کی سپلائی روک دی بازار میں880 روپے والا 20 کلو آٹے کا تھیلا15 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور فی کلو چینی 70 روپے کے بجائے105 روپے کلو تک مل رہی ہے.ایک رپورٹ میں شہریوں کے حوالے سے

بتایاگیا ہے کہ آٹا کہیں بھی نہیں ہے اور اگر ملتا بھی ہے تو بہت زیادہ پیسے مانگے جاتے ہیں چینی بھی اسی طرح ناپید ہو چکی ہے جہاں مل رہی ہے وہاں قیمت بہت زیادہ مانگی جا رہی ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سپلائی بہتر ہوگی تبھی تو ہم لوگوں کو اشیاءمہیا کرسکیں گے‘تاجروں کا کہنا ہے کہ ہم تو مجبور ہیں فلور ملز سپلائی نہیں دے رہیں اور چینی کی قیمت بھی زیادہ ہے.گندم کی بڑھتی قیمتوں کو جواز بنا کر چکی اونرز ایسوسی ایشن نے بھی چکی کے فی کلو آٹے کی قیمت 80 سے 85روپے کر دی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button