نیب شہباز شریف کے لندن فلیٹس کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانبسے جلاوطنی کے دوران لندن میں خریدے گئے فلیٹس کی تفصیلات جاری کر دیں۔نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے جلا وطنی کے دوران برطانیہ میں 13 لاکھ 31 ہزار 7 پاؤنڈز میں 4 فلیٹس خریدے اور انہوں نے کاروباری شخصیت، بارکلے بینک، بھتیجی عاصمہ ڈار سمیت دیگر سے قرض لیا۔احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق لندن میں فلیٹ2005 میں 2 لاکھ 35 ہزار پاوَنڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کےلیے 75 ہزار پاؤنڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 60

ہزار بارکلے بینک سے قرض لیا گیا۔دستاویز کے مطابق 2007 میں دوسرا فلیٹ لندن میں ایک لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لیے 16 ہزار 75 پاوَنڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 43 ہزار پاوَنڈ بارکلے بینک سےقرض لیا گیا۔نیب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پاوَنڈ میں خریدا گیا جس کے لیے کاروباری شخصیت سے 40 ہزار پاوَنڈ اور بارکلے بینک سے 5 لاکھ 47 ہزار 114 پاوَنڈ قرض لیا گیا۔شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران 2009 میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86 ہزارپاوَنڈ میں خریدا جس کے لیے کے لیے کاروباری شخصیت نے 2 لاکھ 30 ہزار 607 پاؤنڈ قرض دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button