محمد بن سلمان دنیا بھر کیلئے مسیحا بن گئے، عالمی ادارہ صحت کیلئے کتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے بہترین اقدامات اُٹھائے ہیں جس کی وجہ سے دُنیا بھر میں سعودی حکومت کو سراہا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ادارے کی کوششوں کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے مالی مدد پیش کرنے کے اعلان پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے لیے ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق گیبریسس نے ٹویٹر پر سرکاری اکاوٴنٹ پر کہا "عالمی ادارہ صحت کے لیے 9 کروڑ ڈالر کی اضافی معاونت پیش کرنے ، کرونا کی وبا کے نتیجے میں انسانیت کو درپیش خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے اور صحت کے

کمزور نظام کے حامل ممالک کے واسطے ہماری سپورٹ کو مضبوط بنانے پر مملکت سعودی عرب کا بے حد شکریہ”۔اس سے قبل کرونا وائرس کے آغاز کے دنوں میں سعودی عرب کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی سپورٹ پر گیبریسس نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا "میں عالمی ادارہ صحت کے لیے 1 کروڑ ڈالر کی مالی سپورٹ پیش کرنے پر خادم حرمین شریفین ، سعودی ولی عہد اور سعودی عوام کے لیے نہایت ممنون ہوں .. یہ رقم کوویڈ-19 کے پھیلاوٴ پر روک لگانے اور صحت کے کمزور نظام والے ممالک کی سپورٹ کے واسطے فوری تدابیر میں استعمال کی جائے گی”۔یاد رہے کہ ایک کروڑ ڈالر کی مذکورہ مالی سپورٹ رواں سال مارچ میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی سطح پر کی گئی اپیل کے جواب میں پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button