سانحہ ماڈل ٹائون سے دستبردار ہونے کیلئے طاہرالقادری نے اربوں کی پیشکش ٹھکرادی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے دستبردار ہونے کیلئے طاہر القادری نے اربوں روپے کی پیشکش ٹھکرائی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام مرکزی ملزمان کو جتنا اس حکومت نے نوازا ہے پچھلی حکومت نے بھی نہیں نوازا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ علامہ طاہرالقادری کو چاہئے کے اس پر اسٹینڈ لیں ان کے لوگوں نے لانگ مارچ اندر جدو جہد کی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد علامہ طاہر القادری نے اربوں روپے کی پیش کش ٹھکراچکے ہیں۔یاد رہےپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اعلان کر

چکے ہیں کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاون میں قتل ہونے والے افراد کا قصاص چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل ہونے والے 14 افراد کے ورثا دیت کی پیشکش کو پہلے ہی ٹھکرا چکا ہوں۔وہ مقتولین کے خون کو بیچنا نہیں چاہتے۔ انہیں تمام تر کوششوں کے باوجود عدالتوں کے ذریعے انصاف نہیں مل سکا ہے۔اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کا قصاص دیا جائے۔ قصاص کے مطابق خون کا بدلہ خون ہوتا ہے اور قاتل کی سزا موت ہی ہوتی ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 14 افراد کے قتل عام کے مجرموں میں صرف پولیس کے اہلکار اور افسران ہی شامل نہیں بلکہ یہ قتلِ عام نواز شریف اور شہباز شریف کے حکم پر کیا گیا اور یہ دونوں افراد بھی بعض وفاقی اور صوبائی وزراء کے ساتھ اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔ ان کے بقول سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز شریف برادران ہی ہیں انحہ ماڈل ٹاؤن دہشت گردی کا ایک واقعہ ہے انہوں نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ متاثرین کو انصاف دلوانے کے لیے اس کیس کو فوجی عدالت میں چلوائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button