نواز شریف وطن واپس آئیں اور۔۔۔ حکومت نے اپوزیشن کو دوٹوک پیغام دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، نوازشریف اس دھرتی سے محبت کرتے ہیں اور ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔ان خیالات کااظہارچیئرمین کشمیر کمیٹی شہریا ر آفریدی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شہریار آفریدی نے کہاکہ اداروں کے خلاف مہم ملک کمزور کرنے کی سازش ہے، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ ایف آر درج کرائے،

اس مقدمے میں ریاست کا کوئی کردار نہیں، ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، عدالت فیصلے کرنے میں خود مختار ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایک ایک روپے کی منی ٹریل دی، دشمن قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کیا جائے، ملکی اداروں کو چیلنج کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، ہمارا سب کچھ پاکستان ہے، ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان میں بدامنی ہو لیکن پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو وطن واپس آئیںاور مقدمات کاسامنا کریں ۔شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نواز شریف کے بیانات پر وزیر اعظم کے بیان کی تائید کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک گھنٹہ تقریر کی لیکن کسی نے پابندی نہیں لگائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اورعمران خان پر تنقید کریں لیکن ملک پر سمجھوتہ نہیں ہو گا اور ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے ۔ریاستی ادارے اور ملک ایک ہی پیج پر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button