کراچی میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے والی ’لڑکی‘ آخر کار پکڑی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)ماڑی پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث خاتون کوگرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ماڑی پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث مردوں کے بھیس میں بینش عرف کاٹو نامی خاتون کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ

موٹر سائیکل برآمد کرلی اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ماڑی پور پولیس کے مطابق گرفتارخاتون اپنے 2 ساتھیوں واصت عرف دادا اور چھوٹو کے ساتھ وارداتیں کرتی ہے ملزمہ کے دونوں ساتھی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں انھوں نے بتایا کہ گرفتارخاتون کو تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کردیا ہے اور خاتون کوویمن ساؤتھ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button