پیمرا نے مہوش حیات کےبسکٹ کے اشتہار پر پابندی لگادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کارروائی کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ اشتہار نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیمرا کا یہ فیصلہ ٹی وی کمرشل کے نشر ہونے کے 1 روز بعد سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ناظرین کے بہترین مفاد میں قومی ثقافت اور روایات کے خلاف اشتہار پر بحث چھڑ گئی جس میں مہوش حیات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی طرف سے مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی عائد کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی کہ اشتہارات کے ویڈیوز مانیٹرنگ کمیٹی سے چیک کرانا ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں پیمرا کا

کہنا تھا کہ بسکٹ یا سرف جیسی معمولی سی پراڈکٹ کیلئے اشتہار بنانے کا یہ طریقہ مناسب نہیں ہے۔ اِس رجحان سے ناظرین کی بڑی تعداد میں بے چینی اور عدم اطمینان پیدا ہوا ہے جبکہ یہ پاکستانی معاشرے اور ثقافت کے خلاف ہے۔دوسری طرف سینئر صحافی انصار عباسی نے مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی عائد کرنے پر خدا کا شکر ادا کیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ! پیمرا نے عوامی احتجاج پر بسکٹ کو بیچنے کے لیے مجرے پر مبنی اشتہار چلانے پر تمام TV چینلز ، PBA اور متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور کہا کہ ہماری اقدار کا خیال رکھا جائے۔ اس کامیابی پر میں اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اُٹھائی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button