سعودی حکومت نے پلاسٹک نوٹ جاری کردئیے

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) سعودی حکام نے جعل سازی کے خاتمے کیلئے پلاسٹک سے نوٹ 5 ریال کے نوٹ جاری کردئیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب عوام کو جعل سازی سے بچانے کےلیے مرحلہ وار پلاسٹک سے بنے نوٹوں کا اجرا کررہی ہے، پہلے مرحلے میں سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما)نے پانچ ریال کا پلاسٹک نوٹ جاری کیا ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جن کی لاگت پیپر نوٹوں سے خاطر خواہ کم ہے اور یہ طویل عرصے تک قابل استعمال رہے گا۔ساما کا کہنا تھا کہ پولیمر سے بنے نوٹوں میں سیکیورٹی خصوصیات بھی موجود ہیں، جس باعث نئے نوٹوں میں جعل سازی نہیں ہوسکتی جبکہ سا میں سیکیورٹی ہاتھ سے لکھائی بھی ممکن نہیں۔ساما نے کہا ہے کہ ’5 ریال کے کرنسی نوٹوں کا اجرا کل پیر سے ہوگا جبکہ باقی کرنسی نوٹ بھی مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button