نوازشریف پاک فوج کو تنگ کرنے کیلئے کونسے ملکی راز کھولنے جارہے ہیں ، تفصیلات منظرعام پر آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کا خیال ہے کہ اگر فوج کو تنگ کرنا ہے تو انہیں یہ بتاؤ کہ میں تمہارے راز بھی کھولوں گا، اور بھارت کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں، اور تمہارے کچھ راز ان کو بھی بتادوں گا ، ان خیالات کا اظہار دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کچھ ایسے راز نوازشریف کو معلوم بھی ہوں گے، جو بھارت کو پہلے سے نہ پتا ہوں ، جتنے راز سابق وزیراعظم جانتے ہیں، اتنے ہی انڈیا والے بھی جانتے ہیں، ایسی صورتحال میں اگر یہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں تو کریں تا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ہمارا

تین دفعہ کا وزیراعظم کس طرح کی باتیں کرتا ہے، بلکہ بھارت کے اتاشی کو بھی خود انہوں نے بلایا ہوگا، تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ کچھ کر رہے ہیں، جس سے پیغام یہ دیا گیا کہ میرا تعلق آج بھی قائم ہے، میں اگر چاہوں تو تم لوگوں کے سارے راز کھول دوں، حالاں کہ ان کے پاس کوئی راز ہے ہی نہیں، نوازشریف کو بھارتیوں سے مل لینے دیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے جن کے ساتھ معاملات طے پانے تھے، اس میں سے کچھ حصے طے نہیں پائے جارہے تھے، لگتا ہے کہ شاید یہ بھی کہا گیا ہو کہ آپ بہت جلد پھر سے اپنی جگہ پر پہنچ جائیں گے، اسی وجہ سے ان میں ایک رد عمل پایا جاتا ہے، نظر یہ آرہا ہے کہ وہ بلکل بھی صبر کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں، ایسے حالات میں 5سال گزارنا ان کے لیے بہت مشکل ہوجائے گا، اگر یہاں جیل میں ہوتے تو ساری پارٹی انہیں ملنے جیل میں جاتی، اب وہ تو لندن میں بیٹھے ہیں، جہاں دو بیٹے ہیں اور خاندان کے چند افراد ہیں، وہاں ان سے کوئی ملنے نہیں آرہا، نوازشریف کا درد یہ ہے کہ میں تین دفعہ کا وزیراعظم ہوں، مجھے سزا ہوگئی، مجھے کرپٹ قرار دے دیا گیا، مجھے سپریم کورٹ کی طرف سے صادق اور امین نہیں کہا گیا، مجھے جیل ہوگئی، جہاں جلتا بھنتا رہا تو مجھے وہاں سے کسی طرح سے نکالا گیا، یہ ان کی کہانی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button