امارات میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

دُبئی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وبا کے باعث کئی ماہ سے انٹری پرمٹس پر پابندی لگا رکھی تھی، تاہم اب اس حوالے سے شاندار خبر سُنا دی گئی ہے۔ اماراتی حکومت کے ویزوں سے متعلق معاملات نمٹانے والے ادارے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (IAC) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گھریلو ملازمین کو انٹری پرمٹس جاری کرنے پر عائد پابندی ہٹالی گئی ہے، جس کے بعد ان گھریلو ملازمین کے لیے ویزوں کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔اسی طرح سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے غیر ملکی ملازمین کے لیے بھی انٹری پرمٹس اور ورکنگ ویزے جاری کرنے پر پابندی ختم

کر دی گئی ہے، اب ن شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو بھی جلد ازجلد انٹری پرمٹ مل جائے گا۔IACکی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ویزوں اور انٹری پرمٹس کے اجراء کے لیے نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک کے ساتھ کام کیا جائے گا۔خلیج ٹائمز کے مطابق دُنیا کے تمام ممالک سے کارآمد ورکنگ ویزہ رکھنے والے افرادانٹری پرمٹ حاصل کرنے کے بعد جب چاہیں، امارات واپس آ سکتے ہیں۔ ان میں گھریلو ملازمین کے علاوہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین بھی شامل ہیں۔تاہم ان شعبوں کے ملازمین کو بھی امارات آنے سے قبل مستند لیبارٹری سے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ حاصل کرنی ہو گی اور امارات پہنچنے کے بعد اگر ضروری ہوا تو قرنطینہ سے متعلق قواعد و ضوابط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔ کوئی بھی غیر ملکی ان پابندیوں سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ICA کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امارات واپس آنے کی خاطر ویب سائٹ ica.gov.ae. پر انٹری پرمٹ کے لیے آن لائن درخواست دینا ہو گی، جس کی منظوری کے بعد ہی سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button