وزیراعظم نے نوجوانوں کو کونسی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیدیا، جان کر آپ بھی خریدنے پہنچ جائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے پرستاروں کو کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کی تلقین کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایلف شفق کی ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھیں، جو عشق حقیقی پر ایک بہت ہی پراثر کتاب ہے۔عمران خان نے بتایا کہ اس میں صوفی ازم، مولانا محمد جلال الدین رومی اور ان کے مرشد شمس تبریزی پر گفتگو کی گئی ہے، میں نے کتاب چند سال قبل پڑھی تھی اور اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔ایلف شفق ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ہیں۔

انہوں نے اپنے اس ناول میں رومی و شمس کی محبت کو نہایت دلچسپ انداز میں اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کا 2017ء میں اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان 68 برس کے ہو گئے جبکہ ہیپی برتھ ڈے پی ایم عمران خان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بڑی تعداد میں عمران خان کے چاہنے والوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو 68ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے 2002ء کی انتخابی مہم سے ایک تصویر شیئر کی جس میں علی زیدی، وزیرِ اعظم کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔ اپنے پیغام میں پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ہر وہ چیز جیت لیتے ہیں جسے حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیں۔ پاکستان کو اپنا مشن بنانے کیلئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ آپ نے پاکستان کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کیلئے جدوجہد کی، جس کیلئے ہم آپ کے مقروض ہیں۔ آپ نے پاکستان کو نئی منازل تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔ پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button