معروف ریسٹورنٹ میں غیر معیاری کھانا کھانے سے195افراد کی حالت بگڑ گئی،اسپتال پہنچ گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے ایک ریستوران میں کھانا کھانے والوں کی حالت بگڑ گئی جس کے باعث 195 فراد کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک بہت سے افراد کی حالت خراب بتائی جا رہی ہے۔ المرصد ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے باحہ کے ریستوران میں کھانا کھانے والے 195 افراد زہر خورانی کا شکار ہوگئے ان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔باحہ محکمہ صحت کے ترجمان ماجد الشطی نے بتایا کہ195 افراد زہر خورانی کا شکار ہو ہوگئے جنھیں علاج کے لیے العقیق ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔یہ افراد اسہال کے عارضے میں بھی مبتلا ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 20 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کو ابتدائی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا۔باحہ ریجن میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل فہد المجماج نے العقیق ہسپتال ایمرجنسی وارڈ اور جنرل وارڈ کا دورہ کیا اور زہر خورانی کا شکار زیر علاج افراد کی خیریت دریافت کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی باحہ محکمہ صحت نے ہسپتال میں ایمرجنسی لگا کر دیگر ہسپتالوں کو عملہ بھی مدد کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔باحہ کی کمشنری العقیق کے باشندے ریستوران کے کھانے سے متاثر ہوئے ہیں۔باحہ ریجن میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل فہد المجماج نے العقیق ہسپتال ایمرجنسی وارڈ اور جنرل وارڈ کا دورہ کیا اور زہر خورانی کا شکار زیر علاج افراد کی خیریت دریافت کی۔باحہ کی کمشنری العقیق کے باشندے ریستوران کے کھانے سے متاثر ہوئے ہیں۔میونسپلٹی کی جانب سے ان افراد کی حالت خراب ہونے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ میونسپلٹی کی جانب سے ریستوران پر چھاپہ مار کر وہاں پڑا سارا کھانا ضبط کر کے فوڈ لیبارٹریز کو بھیج دیا ہے جو اس کے معائنے کے بعد اپنی رپورٹ جاری کریں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کو دیا گیا کھانا یا اس میں استعمال ہونے والا مواد زائدالمیعاد تھا، جس کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button