پی ڈی ایم کا وہ فیصلہ جسے جے یو آئی اور پی کے میپ نے ماننے سے انکار کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کےخلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) میں اختلافات سامنے آگئے ہیں. معتبر ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں اختلاف کوئٹہ کے جلسے کی تاریخ پر ہوا ہے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے جلسہ 11 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن جے یو آئی اور پی کے میپ نے اپنے طور پر جلسہ 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا تھا.ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو 18 اکتوبر کی تاریخ اور تنظیمی ڈھانچے پر تحفظات ہیں پیپلزپارٹی18 اکتوبرکو یوم شہدائے کارسازمناتی ہے اور اس بار جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی ف کا کہنا

ہے کہ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی بدنیتی نہیں بلکہ سب کی سہولت کے لیے تبدیل کی اپوزیشن اتحاد قومی مفاد میں ہے اسے ہر قیمت بچایا اور آگے بڑھایا جائے گا.امید ہے دیگرمسائل کی طرح یہ معاملہ بھی آج اسٹیئرنگ کمیٹی میں حل کرلیا جائے گا یاد رہے کہ 29 ستمبر کو پی ڈی ایم نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو پہلا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہوگا جس سے مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو خطاب کریں گے. جلسوں کی تاریخ کے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی پرغور کیا جائے گا حکومت مخالف تحریک اور احتجاجی جلسوں کا شیڈول بھی زیر بحث آئے گا اسٹیئرنگ کمیٹی احتجاجی تحریک کے پروگرام کو حتمی شکل دے گی پی ڈی ایم کے صوبائی اور ضلعی سطح پر ڈھانچے کی تشکیل پر غور کیا جائے گا.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button