پنجاب کارڈ کھیلنے پر خواجہ سعد رفیق کو کڑی تنقید کا سامنا، عوام کا شدید ردعمل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف کیے گئے مظاہرے میں پنجاب کارڈ کھیلنے پر سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے رد عمل دیکھا گیا اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ٹوئیٹر پر ایک سارف رانا عمران سلیم نے کہا کہ پنجابیوں کی پگ کو داغ نوازشریف اور شہبازشریف کی کرپشن سے لگا ھے ، شہبازشریف کی گرفتاری سے نہیں ۔ایک صارف تحسین باجوہ کی طرف سے لکھا گیا کہ ہم پنجابیوں کی پگ پر داغ تو آپ نے کرپشن کر کے لگایا ، کرپشن آپ نے کی

اور بھائیوں کے دل میں ہم پنجابیوں کے لیے شکوک پیدا ہوگئے ، اب ہم بلوچی ، سندھی ، پختون ، بلتی ، گلگتی اور پنجابی نوجوان سازش سمجھتے ہیں جس نے بھی پاکستان کو لوٹا ہےاس کا احتساب ہوناچاہئے چاہے اس کا تعلق کسی بھی قومیت سےہو۔ٹوئیٹر صارف میجر ریٹائرڈ عارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ شہبازشریف کو پنجاب کی پگ قرار دینا پگ کی توہین ھے ۔ پنجاب کی پگ تو غیرت اور عزت کی نشانی ھے ۔ شریف خاندان چوری اور لوٹ کی علامت بن چکے ہیں ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا ، اورلکھا کہ آج ن لیگ کو پنجاب سے زیادتی یاد آگئ اسی ن لیگ نے آئین میں ترمیم کر کے پنجاب کی صنعت بند کرنے کا اہتمام کیا تھا، آج پنجاب پورے پاکستان کو گندم سبسڈی پر دیتا ہے لیکن پنجاب کو گیس میسر نہیں کیونکہ آپ نے پنجاب کا حق سرنڈر کر دیا، آج پنجاب کا حصہ NFC ایوارڈ میں آپ کی وجہ سے کم ہے ۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے احتجاجی مظاہرے میں پنجاب کی پگ شہباز شریف کو قرار دیا ، اور اپنے جارحانہ خطاب میں کہا کہ تم نے پنجابیوں کی عزت پر ہاتھ ڈالا ہے، پنجابیو میں تم سے مخاطب ہوں پگ کو داغ نہیں لگنے دینا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button