کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا

مظفر آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیس نظر آزاد کشمیر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.3 فیصد ہے، جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، جس کی بنا پر آزاد کشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، کیوں کہ اس سے پہلے کہ حالات بے قابو ہوجائیں، ایسے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، ہمارے محدود وسائل ہیں، ان میں رہتے ہوئے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی طے کرنی پڑے گی۔بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری،

سیکریٹری داخلہ،اور سیکریٹری صحت سمیت دیگر حکام نے شرکت کی،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے تمام داخلی راستوں، پبلک ٹرانسپورٹ،اور تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔یاد ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں ، لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، لہٰذا کورونا سے بچاوَ کیلئےہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے، عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button