کیا شیخ رشید اور شہباز گل افواج پاکستان کے ترجمان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے ڈاکٹر شہبازگل کے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا شیخ رشید اور شہباز گل کیا افواج پاکستان کے ترجمان ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کریں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اداروں کو اپنی گھٹیا سیاست کے لئے متنازعہ بنا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملکی اداروں کو سیاسی فریق بنانا صرف پاکستان کے دشمنوں ہی کی خواہش ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وًن پیج کے خودساختہ ترجمان ان اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں جن کی غیرجانبداری آئین اور قومی سلامتی کا ناگزیر تقاضا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ شہبازگل اور شیخ رشید کی تعیناتی سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف یہ ہی میرٹ پر عمران خان کے ترجمان ہیں،جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے وہ کسی کی بہتری میں نہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومتی ناپاک کردار افواج پاکستان کو متنازعہ بنارہے ہیں، افواج پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ،اداروں کو وضاحت کرنا ہوگی کہ کرائے کے یہ ترجمان ان کی آفیشل نمائندگی کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ غدار ، انڈین ایجنٹ ، وغیرہ وغیرہ کے مسترد شدہ بیانیے سے نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم سلیکٹڈ عمران نیازی کے لئے خطرناک ثابت ہو گا ،مریم نواز کی جن ملاقاتوں کا جھوٹا ذکر کیا جا رہا ہے کیا وہ شہباز گل کی موجودگی میں ہوئیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومتی کرپشن، ووٹ چوری، مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی پر اپوزیشن کے سوالات کا جواب نہیں ملتا تو انڈین ایجنٹ اور غدارکی گردان شروع کردی جاتی ہے ،غداری اور انڈین ایجنٹ کے الزامات لگاکر حکومت اپنے کرپشن کے بیانیہ کی مکمل ناکامی کا اعتراف کرچکی ہے، اپنے جھوٹ کے دفاع میں حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button