انتشار پھیلاو مہم ناکام ، اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے خاتمے پر پہنچ گئی ، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کو آج سیاست کیلئے شدت پسند گروہ کا سہارا لیناپڑرہاہے، یہ تحریک ابو بچاؤمہم کے طور پر شروع ہوئی تھی، آج انتشار پھیلانے کی مہم شروع کی گئی ہے، عمران خان یقین دلادیں کہ احتساب پرزور نہیں دینگے تو یہ سب اپنی پرانی تنخواہ پرکام کرنے لگ جائیں ، ن لیگ کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے جلسے شادی ہالز میں کرا لیا کریں ۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا ماڈل بڑا دلچسپ ہے ، ن لیگ اورپی پی کو اپنی سیاست کیلئے فضل الرحمان اور مدرسے کے

بچوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، میں نےمشورہ دےدیا تھا کہ اب پیپلز پارٹی اورن لیگ میریج ہال بک کرکےجلسے کرلیں، کیوں کہ انتشار پھیلا ؤ مہم بھی ابو بچاؤ مہم کی طرح ناکام ہوگی، ابو بچاؤ تحریک پاکستان انتشار پارٹی کے طورپر سامنے آئی ہے ، کرپشن کا گرینڈ الائنس بناہے ، اس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے ، سراج الحق کے گھرکی چھت ٹپکتی ہےاورمولانا فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہیں ، سراج الحق ہمارے ناقد ہیں لیکن جو بات ٹھیک ہے وہ ٹھیک ہے، کیا وجہ ہے فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہیں ، سراج الحق کے پاس پیسا نہیں ۔واد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف سے ہمارا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے، وہ عوام کا پیسا لے کر باہرچلےگئے ہیں، ہم کہتے ہیں پیسا واپس کریں یا اپنی سزا پوری کریں ، نواز شریف کامطالبہ تھا کہ پاناماکی تحقیق میں انکی کرپشن چھپانےمیں مددکی جانی چاہیے، مریم کے ابو اور انکے پیسےواپس نہ لیےجائيں اور اس کیلئے عوام باہر نکلیں ، ان کے بیانیہ میں اتنے جھول ہیں کہ چھلنی میں بھی نہیں ہوں گے، میں نے تو اس وقت بھی کہہ رہاتھاکہ نواز شریف کو جانے نہ دیں ، نوازشریف کی اخلاقی ذمےداری ہے کہ وہ واپس آئیں ، لیکن وہ تو ایک روز کسی ریسٹورنٹ میں ہوتے ہیں دوسرےروزکسی اورمیں، ایسا لگتاہےنوازشریف لندن میں فوڈ ٹیسٹنگ مقابلےمیں حصہ لےرہےہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button