وزیراعلی پنجاب کے زیراستعمال ہیلی کاپٹرکی مرمت کیلئے مزیدکتنے کروڑ روپے مانگ لیے گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کے زیراستعمال ہیلی کاپٹرکی مرمت کے لیے مزید 2 کروڑ 35 لاکھ روپے مانگ لئے گئے۔وی آئی پی فلائٹس سیکشن کی جانب سے ایک بار پھر محکمہ خزانہ پنجاب سے رجوع کیا گیا ہے کہ وی آئی پی فلائٹس کی مرمت اور دیگرضروری اقدامات کیلئے فنڈز کا اجرا ء کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے یہ ایجنڈا کابینہ کو ارسال کردیا ہے۔سروس رینڈرڈ،ٹیکس

اور ایئرٹرانسپورٹ کی مد میں وی آئی پی فلائٹس کی جانب سے فنڈز مانگے گئے ہیں۔ وی آئی پی فلائٹس کے پائلٹس کونئے کورسز کی تربیت بھی کرائی جائے گی ۔ اس سے قبل بھی ہیلی کاپٹر کی مرمت اور پرزوں کے لیے 2 کروڑ 79 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی تھی،کاک پٹ کی تبدیلی کے لیی52 لاکھ روپے دیئے گئے تھے جبکہ فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر 2 کروڑ 26 لاکھ روپے اخراجات کیے گئے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button