نوازشریف ماضی میں دوسروں کو غدار کہتے رہے، آج وہ تاریخ کے کس رخ پر کھڑے ہیں،خالد مقبول

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ نوازشریف ماضی میں دوسروں کو غدار کہتے رہے آج وہ تاریخ کے کس رخ پر کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی آج سندھ میں سرکاری طاقت جبکہ ایم کیو ایم عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔وہ لطیف آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماء و سابق میئر حیدرآباد آفتاب شیخ مرحوم کے گھر ان کے خاندان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ سندھ حکومت ایک طرف کورونا کورونا کررہی ہے تو دوسری طرف عوام کو سڑکوں پر لارہی ہے، انہوںنے کہاکہ سندھ کو شہری اور دیہی علاقوں تقسیم کیاجارہاہے ہم گذشتہ 50 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں ہم اپنے حصے کی قربانی دے چکے ہیں

اب ان کی باری ہے اب ہمارے لوگ قربانی نہیں دے سکتے، ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ دنیا میں جہاں بھی ا نصاف نہیں ملتا تو لوگ سڑکوں پر آتے ہیں، انہوں نے کہاکہ جو پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں انہیں پارٹی کے قوائد کو بھی فالو کرنا پڑے گا، انہوںنے ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے سے کہاکہ فیصلہ فارو ق ستار کے ہاتھ ہیں وہ پارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو آجائیں لیکن انہیں پارٹی میں رہ کر پارٹی کے اصولوں کو فالو کرنا ہوگا، انہوںنے کہا کہ ماضی میں نوازشریف دوسروں کو غدار ی کے سرٹیفکیٹ دیتے رہے آج جو باتیں نواز شریف کررہے ہیں جب کل وہ کوئی اور کر رہا تھا تو وہ غدار تھا ملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ کا تھا، آج نواز شریف خود بتائیں کہ وہ تاریخ کے کس رخ پر کھڑے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button