نواز شریف اشتہاری قرار؟اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاروائی کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔عدالت نے کہاکہ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر محمد مبشر خان، قونصل اتاشی عبدالحنان کا بیان اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔عدالت نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو ویڈیو لنک کے زریعے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اس آرڈر سے آگاہ کیا جائے۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ ایڈیشنل

اٹارنی جنرل نے بتایا نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کی کوشش کی کامیابی نہیں ہوئی، ان حالات میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ وارنٹس کی تعمیل کے لئے جانے والے افسران کے بیانات سات اکتوبر کو ریکارڈ ہوں گے۔حکم نامے میں کہاگیاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رائل میل کے ذریعے وارنٹس بھیجے گئے، رائل میل کی مصدقہ آن لائن رسید آئندہ سماعت پر جمع کرائی جائے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button