لیاری ایکسپریس وے پر تین دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئےحادثے کا شکار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون ایک نوجوان ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا، تین دوست زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈان لوڈ کرتے ہیں جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر قائد میں لیاری ایکسپریس وے پر تین دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، جس میں 13 سال کا سلمان نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین دوست زخمی ہوگئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button