نواز شریف کو وطن واپس نہ لایا جائے، شیخ رشید نے مخالف کردی، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شيخ رشيد نے ایک بارپھر نوازشريف کو وطن واپس لانےکی مخالفت کردی۔ 29ستمبرکو ہونیوالے وفاقی کابينہ کے اجلاس ميں شيخ رشيد نےنوازشريف کی واپسی پر اختلاف کيا، ذرائع کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وزراء نےواپس لانےکا کہا جبکہ اتحادی جماعتوں کے وزراء معاملے پر خاموش رہے،اس سے قبل بھی شيخ رشید نے نواز شریف کی واپسی کی مخالفت کی تھی۔باہر بھیجنے کے بھی حامی تھے۔ اس حوالے مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی مخالفت کردی ہے۔

اہم اجلاس میں شیخ رشید نے نواز شریف کی واپسی کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وزراء نے سابق وزیراعظم کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا جبکہ اتحادی جماعتوں کے وزراء معاملےپر خاموش رہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز اور نوازشریف ایک سال 10 ماہ تک یہ خاموش رہے، کیوں کہ یہ بارگین کر رہے تھےاپنی بات پر قائم ہوں کہ (ن) لیگ میں سے (ش) لیگ نکلے گی ، فضل الرحمان آپ کو انہوں نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں ، 20فروری تک ان کی تحریک چلے گی ، تب تک امریکامیں الیکشن ہوں گے ، پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیں گے ، بلاول سےمیری محبت ہے ، اس لیے پتا ہے وہ استعفیٰ نہیں دےگا ، عمران خان نے نوازشریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت دیکر غلط کیا ۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفا قی وزیر ریلوے نے انکشاف کیا کہ اب سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے ، جس کے لیے گٹھ جوڑ لندن میں ہو رہا ہے ، یہی لوگ پہلے ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34 ترامیم چاہتے تھے، کیوں کہ تب یہ بارگین کررہے تھے ، حلفیہ کہہ رہاہوں کہ یہ لوگ ڈیل کی کوشش کررہے تھے ، اس میں بہت سے اور بھی لوگ شامل ہیں، مریم نواز کو خاتون ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے ، کوئی مسلم لیگی پاک فوج کے خلاف نہیں ہوسکتا ، نواز شریف تیاری کریں، کیوں کہ آپ کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے ، جب کہ نوازشریف واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے ، ویسے بھی آنے والے 4 ماہ اہم ہیں ، اس عرصے میں جھاڑو پھر جائے گا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button