مقدس غلاف کعبہ کی تیاری اپنی آنکھوں سے دیکھیں، سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی

دُبئی(نیوز ڈیسک) خانہ کعبہ کے غلاف کی مسلمانوں کی نگاہ میں بہت تحریم و تکریم ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے کعبہ شریف کے کسویٰ(غلاف) کے پارچہ جات مل جائیں جنہیں وہ عقیدت کے طور پر اپنے گھر پر رکھ سکیں۔ غلافِ کعبہ کو تیار ہوتا دیکھنے کی خواہش بھی مسلمانوں میں ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت کی جانب سے خوش خبری سُنا دی گئی ہے جس کے مطابق زائرین غلافِ کعبہ کی تیاری کی زیارت کر سکیں گے۔اُردو نیوز کے مطابق غلاف کعبہ فیکٹری کے زائرین کے لیے ایس او پیز مقرر کر دیے گئے- اعتمرنا ایپ کے ذریعے تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں-

غلاف کعبہ فیکٹری کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فیکٹری کی زیارت گروپوں میں کرائی جائے گی- ایک گروپ میں 20 سے 25 تک افراد ہوں گے- فیکٹری کی زیارت کی درخواست اعتمرنا ایپ کے ذریعے کی جائے گی- 30 تا 45 منٹ تک فیکٹری کی سیر ہوگی- اس سے زیادہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فیکٹری انتظامیہ نے بتایا کہ زائرین کے درمیان سماجی فاصلہ رکھا جائے گا- فیکٹری کے کسی بھی شعبے میں 10 سے زیادہ افراد نہیں ہوں گے- ہر دو گھنٹے پر فیکٹری کے لیے ایک بس چلائی جائے گی-فیکٹری کے گیٹ پر سیکیورٹی فورس کے اہلکار زائرین کا درجہ حرارت چیک کریں گے- زائرین کو حفاظتی ماسک کا پابند بنائیں گے- ا?نے والوں کو ماسک اور سینیٹائزر مہیا کریں گے- سماجی فاصلے اور حفاظتی ماسک کے استعمال کی ہدایات پر مشتمل لٹریچر بھی فراہم کریں گے-غلاف کعبہ فیکٹری کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی زیارت کے بعد فیکٹری کو سینیٹائز کیا جائے گا- اس کے بعد ہی دوسرے گروپ کو فیکٹری میں جانے کی اجازت ہوگی-تمام زائرین کو ماسک، سینیٹائزر اور زمزم کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی-کسی بھی زائر کو فیکٹری میں کھانے پینے کا سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی-

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button