پاکستانی روپے نے ڈالر کو زمین پر پٹخ ڈالا

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور روپیہ تگڑا ہوتا جا رہا ہے، جس کے اثرات انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 50 پیسے سستی ہونے کے بعد 164 روپے 50 پیسے کی

سطح پر پہنچ گئی ہے۔26 اگست سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوچکا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 93 پیسے سستا ہوچکا۔دوسری جانب مقامی اور غیرملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1910ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96022 روپے ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button