میں بار بار کہوں گا مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ، خواجہ آصف نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔خواجہ آصف نے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے الگ تھا، میرے بیان سے اگر اُن کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔خیال رہے کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ مجھے آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں، ان کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں، ’میں نے جو بیان دیا ہے، اس پر کچھ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کیا ریفرنس ہے، تو میرے لیے بہت مشکل ہے ان پر یقین کرنا‘۔خواجہ آصف کے بیان پر لندن میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’ دل پر ایسی باتیں لگی ہیں، جب دل زخمی ہو تو ایسی باتیں تکلیف دیتی ہیں‘۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی بالکل یہ پالیسی نہیں ہے، آصف زداری کے لیے دل میں بڑا احترام ہے، وہ پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کا حصہ ہیں، ان کا دل سے احترام کرتا ہوں۔خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلافاروقی نے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کسی کی ایما پر بیان دیا جس سے حکومت کو فائدہ پہنچا۔انہوں نے خواجہ آصف کے آصف زرداری پر اعتماد نہ کرنے کے بیان کو اپوزیشن کی اے پی سی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔سلم لیگ(ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کے مطابق خواجہ آصف کا بیان ان کی ذاتی رائے تھی اور میاں نوازشریف نے اس بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی حکومت مخالف اتحاد’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا حصہ ہیں اور دنوں جماعتوں کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button