امریکی صدر ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار، کیا سمسنز کارٹون کی ایک اور پیشگوئی سچ ثابت ہونے والی ہے؟

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے فوری بعد سے یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ’سمسنز‘ کی ایک اور پیش گوئی صحیح ثابت ہونے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر زیر گردش ایک اینی میشن میں امریکی صدر ٹرمپ کو مردہ حالت میں ایک کفن میں دیکھا جارہا ہے۔جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ یہ بھی کارٹون سیریز ’دی سمسنز‘ کی ایک قسط کا حصہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ ایک وائرل ہونے والے مفروضے کو ’سمسنز‘ کے ساتھ جوڑا گیا بلکہ اس سے قبل کہا گیا

تھا کہ مشہور زمانہ شو ’دی سمسنز‘ 27اگست 2020ء کو امریکی صدر کی موت کے بارے میں پیش گوئی کر چکا ہے۔لیکن بعد ازاں اس حوالے سے گردش کرنے والی تصاویر جھوٹی ثابت ہوئیں کیونکہ درحقیقت مشہور زمانہ کارٹون سیریز کی طرف سے امریکی صدر کی موت کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ دونوں جلد ہی صحتیاب ہوں گے۔اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکی صدر کی اہم مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پرٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 31 سالہ امریکی مشیر ہوپ ہکس کو ٹرمپ کے انتہائی قریبی مشیروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ اکثر دوروں پر امریکی صدر کے ہمراہ ہوتی ہیں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل ہوم ہکس نے ٹرمپ کے ساتھ طیارے میں سفر کیا تھا اور ایک ٹی وی پر مباحثے میں بھی وہ ان کے ساتھ گئی تھیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے ہی ٹوئٹر کے ذریعے اپنی مشیر ہوپ ہکس کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ہوپ بغیر کسی وقفے کے انتہائی محنت سے کام کررہی ہیں، ان کا کورونا ٹیسث مثبت آیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button