پمز اسپتال کے کتنے ملازمین میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے تیس ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔پمز کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ عملے میں نرسز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا کے 10 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ اسپتال میں زیر علاج 3مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں

مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 431 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 877 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 98 ہزار 055 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 15اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 499 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 467 ، پنجاب میں99 ہزار 605 خیبرپختونخوا 37 ہزار 845 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 650، بلوچستان میں 15 ہزار 302 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 754 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 808 تعداد ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button