وزیراعظم عمران خان آج کیا کام کرنے جارہے ہیں ، پوری قوم کی نظریں ٹی وی پر جم گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے،قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان توانائی کے معاملے پر بات کریں گے۔ معاون خصوصی تابش گوہر بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔کے الیکٹرک کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر تابش گوہر کو آج ہی وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔تابش گوہر کی بطور معاون خصوصی برائے پاور تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک کے چئیرمین اور سی ای او رہے۔

2012میں انہی کی زیر نگرانی کے الیکٹرک 17 برسوں بعد پہلی مرتبہ منافع میں آئی،تابش گوہر 2015ء میں بطور سی ای او اور چئیرمین کے الیکٹرک اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوئے۔جس کے بعد آج انہیں وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔وہ وزیراعظم کے قوم سے خصوصی خطاب میں ان کے ہمراہ ہوں گے جس پر توانائی کے معاملے پر بات ہو گی۔وزیراعظم شعبہ توانائی سے متعلق امور پر قوم کو اعتماد میں لیں گے،وزیراعظم قوم کو توانائی کے شعبہ میں جاری اصلاحات سے متعلق آگاہ کریں گے۔عمران خان سبسڈی میں شفافیت اور منصفانہ نظام پر بھی بات کریں گے۔وزیراعظم گیس کی طلب کو پورا کرنے سے متعلق حکومتی انتظامات سے بھی آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے اور 2012 میں ان کی زیر نگرانی کے الیکٹرک 17 برسوں بعد پہلی بار منافع میں آئی۔تابش گوہر اکتوبر 2015 میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button