وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا شکار ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کیلئے کیا پیغام جاری کردیا،جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کیلئےدعا گو ہوں۔واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورخاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی کورونا کا شکارہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے

ہوئے بتایا کہ میرا اوراہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ہم سب اس وبا کا مقابلہ ساتھ مل کرکریں گے۔دوسری جانب خاتون اول نے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سال بہت سارے امریکیوں کی طرح کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پرمیں اورامریکی صدر بھی خود کو قرنطینہ کررہے ہیں۔ ہم دونوں ٹھیک ہیں اورمیں نے اپنی آنے والی تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں۔ آپ سب اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہم اس ساری صورتحال سے مل کرمقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد صدرٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ٹیسٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button