پیمرا کی جانب سے تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگانے پر نوازشریف مشتعل، تہلکہ خیز اعلان کردیا

لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پیمرا کی طرف سے ان کی تقریر کی نشریات پر پابندی کو مسکراتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس دور میں پیمرا کی طرف سے لگائی گئی پابندی ناقابل عمل ہے،وہ دور گزر گیا، ہم جدید دور میں رہ رہے ہیں۔ لندن میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پیمرانے نواز شریف کو مفرور قرار دے کر ان کے بیانات اور تقریر کی نشریات پرپابندی عائد کردی تاہم نواز شریف نے میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جدید دور میں رہ رہے ہیں اس قسم کی پابندی کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی یہ قابل عمل ہے اس قسم کی پابندیوں کا دور گزر چکا۔علاوہ ازیں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چال کارگر نہیں ہوگیحکومتی فیصلوں کی توقع کے پیش نظر سوشل میڈیا پر نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی پوری تیاری کر رکھی تھی۔ پیمرا کے اس ایکشن کی پہلے سے ہی توقع تھی۔پیمرا کو پابندیوں کا حساب دینا پڑے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button