قومی اداروں کیخلاف تقریر، نواز شریف کیلئے عدالت سے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی اداروں کے خلاف تقاریر معاملے پر نواز شریف کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست شاہجہان خان ایڈووکیٹ نامی وکیل نے دائر کی ،درخواست میں نواز شریف،وفاقی حکومت،سیکرٹری داخلہ و خارجہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ نواز شریف نے حالیہ تقریر میں ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا،نواز شریف کے پروپیگنڈا کے باعث ملکی اداروں کا احترام مجروح ہوا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت نواز شریف کی حالیہ تقریر پر فریقین کو کارروائی کا حکم دے۔ درخواست میں استدعا

کی گئی کہ عدالت قانون کے مطابق فریقین کو اپنی اپنی پوزیشنز کلیئر کرنے کا حکم دے۔دوسری جانب نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اثاثوں سے متعلق رپورٹ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔ 1752کنال زرعی اراضی، لاکھوں روپے کے شیئرز، 8 بینک اکاؤنٹس، ایک لینڈ کروز، 2 مرسڈیز نوازشریف کے اثاثوں میں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے اثاثوں کے لیے الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو خطوط لکھے گئے، ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے چار کمپنیوں میں شیئرز ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز، حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف کے 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز ہیں جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد 22 ہزار 213 ہے اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48 ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس شامل، نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں، غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں، ایل ڈی اے لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button