اسسٹنٹ کمشنر بورے والانےسکول کے سکیورٹی گارڑ پر بدترین تشدد کے بعد تھانے بند کروادیا

بھورے والا(نیوز ڈیسک)طاقت کے نشے میں چور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے ظلم کی انتہاء کردی،ٹمپریچر چیک کرنے پر اسکول کے گارڈ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا میں نجی اسکول کے گارڈ کو اسسٹنٹ کمشنر کا ٹمپریچر چیک کرنا مہنگا پڑ گیا، ٹمپریچر چیک کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب سیخ پا ہوگئے اور عملے کے ذریعےاسکول گارڈ پر تشدد کروایا۔اس کے بعد بھی اسسٹنٹ کمشنر کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو گارڈ کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں بدتمیزی کا مقدمہ درج کروا دیا، اسسٹنٹ کمشنر کا حفاظتی عملہ گارڈ کو گھسیٹتے ہوئے تھانے لایا اور حوالات میں بند کروا دیا۔گارڈ پر تشدد اور تھانے لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں گارڈ کو اسسٹنٹ کمشنر سے تعارف پوچھتے اور ان کا

ٹمپریچر چیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمیشنر بورے والا رانااورنگزیب نے اسکول کے گارڈ پر سخت تشدد کرتے ہوئے، نجی سکول کے گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسسٹنٹ کمیشنر بورے والا رانااورنگزیب کی مدعیت میں لکھا گیا کہ وہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کرنے کے لیے بورے والا کے نجی اسکول "دی ایجوکیٹر ” گیا جہاں ان کے ساتھ گارڈ نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں اسکول میں داخل ہونے سے روکا اور انتہائی بدتمیزی سے کام لیا ۔واضح رہے کہ گارڈ کے خلا ف زیر دفعہ 186 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اور کاروائی کرتے ہوئے گارڈ کو تھانے میں بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button