عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے 5اراکین اسمبلی کی شامت آگئی، ن لیگ نےپانچوں رہنمائوں پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کافیصلہ کرلیا ہے۔قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی سے نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی ووٹنگ میں غیرحاضر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمان کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف ووٹنگ کے دوران نہ آنے والے پارٹی ارکان سینٹ اور قومی اسمبلی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی شامل ہیں۔مریم اورنگزیب کے مطابق ان ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی ہے جب کہ فیصلے کا اعلان پارٹی قیادت کی منظوری سے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نےکیا۔ان اراکین کی صوبائی اسمبلی سے رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی قیادت الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے گی۔مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی ووٹنگ میں غیرحاضر مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔سینیٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجاظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہےکہ شوکاز کی کارروائی کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا۔واضح رہےکہ 2 روز قبل ن لیگ کے4 ارکان اسمبلی نے وزریراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی جب کہ اس سے قبل جولائی میں بھی 6 ارکان پنجاب اسمبلی نے ن لیگی قیادت کو مطلع کیے بغیر وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button