پشاور کے بعد راولپنڈی میں مسافروں سے بھری میڑوبس میں بھی آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے وقت بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی، ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے مسافروں کی جان بچا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد اب راولپنڈی میٹرو بس میں بھی آگ لگنے کا تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو

روٹ کی میٹرو بس میں اسٹیشن کے قریب آگ لگی تو اس وقت بس میں بڑی تعداد میں مسافر موجود تھے۔آگ لگنے کے بعد مسافروں کو ہنگامی طور پر بس سے باہر نکالا گیا۔ جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے بس کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے اس تشویش ناک واقعے میں کسی مسافر کو کئی نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button