ٹرمپ کے بیان پر جوبائیڈن نے ’انشاءاللہ‘ کہہ دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں گرماگرمی کے دوران جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی۔ جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے. امریکی صدارتی انتخابات کے لیے مباحثے کے دوران صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بیان پر ’انشاءاللہ ‘ کہہ کر امریکی مسلمانوں کو حیران کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے ٹیکس ریڑن کے

حوالے سے بہت جلد معلومات عام کریں گے۔اس پر جوبائیڈن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ انشاءاللہ کہا۔ان کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر مقبولیت ملی اور مسلمانوں امریکیوں نے خوب پذیرائی کی۔بائیڈن نے کہا کہ کورونا سے متعلق ٹرمپ ہمیشہ جھوٹ بولتے رہے، صرف ماسک پہننے سے کورونا کا خطرہ آدھا رہ جاتا ہے، کورونا سے اموات میں اضافے کے ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کورونا سے متعلق اقدامات سے ہر امریکی مطمئن ہے۔ جوبائیڈن نے ٹرمپ سے ٹیکس گوشوارے بھی طلب کیے۔ ٹیکس سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کوئی واضح جواب نہ دے سکے۔جوبائیڈن نے کہا کہ اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہوئے تو امریکا کو آگے لے کر جائیں گے اور میرا معاشی پلان70 لاکھ نئی نوکریاں پیدا کرے گا۔ امریکی شہریوں کو حق ہے کہ وہ کسے اپنا صدر منتخب کرتے ہیں۔ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ امریکیوں کی بڑی تعداد بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہے۔ ٹرمپ کے پاس ہیلتھ کیئر سے متعلق کوئی منصوبہ ہی نہیں۔بائیڈن نے الزام لگایا کہ ٹرمپ کو معلوم تھا کورونا کتنی خطرناک بیماری ہے۔ لیکن وہ ہمیشہ جھوٹ بولتے رہے اور جان بوجھ کر کورونا کوعوام سے چھپایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فارما سیوٹیکل کمپنیاں کہتی ہیں کہ ویکسین جلد تیار ہو جائے گی۔ چین، بھارت اور روس کورونا اموات کی صحیح تعداد نہیں بتا رہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button