متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کا معاملہ، پاکستان سے شدید ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کا معاملہ، پاکستان سے پہلا اور شدید ردعمل، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے 16 اگست کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا، او آئی سی کا اجلاس بلوا کر امارات پر دباو ڈالنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پائے معاہدے پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔سراج الحق کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔ جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے

اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے کے خلاف اور فلسطین کے حق میں 16 اگست کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک مل کر متحدہ عرب امارات پر دباو ڈالیں۔او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے اور اس پلیٹ فارم سے متحدہ عرب امارات پر دباو ڈالا جائے کہ اسرائیل کیساتھ کیا گیا معاہدہ ختم کرے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات پہلا خلیجی اسلامی ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کر کے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا کی معاونت سے طے پائے معاہدے کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارارت کے درمیان وفود کی سطح پر جلد مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ ان مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں کیلئے معاہدے کیے جائیں گے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازوں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ جبکہ اس معاہدے کے تحت اب اسرائیل ویسٹ بینک اور وادی اردن کے علاقوں پر قبضے کا منصوبہ فی الحال ترک کر دے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button