تصویر میں نظر آنے والایہ باریش شخص کس گھنائونے فعل میں ملوث نکلا، جان کر آپ بھی توبہ استغفار کرینگے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام پورہ جبر کے مدرسے میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مدرس کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں واقع مدرسے میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت معلم کو گرفتار کرلیا گیاہے، ملزم مولوی عبد الشکور مظفر گڑھ کا رہائشی ہے اور اسلام پورہ جبر کے مدرسے میں پڑھاتا ہے۔پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اہل علاقہ نے ملزم کی درگت بناکر اس کے بال مونڈھ دیئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گوجرخان پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ

لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 14 سالہ بچہ مقامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا، رات جب سب بچے سوگئے تو ملزم نے بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔یاد رہے چند روز قبل ہی یکہ توت میں دو افراد نے مدرسے کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔۔متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے مدرسے سے واپسی پر بتایا کہ جب وہ مدرسے سبق لینے گیا تو مدرسہ میں قاری ظفر کے ساتھ دو افراد بیٹھے جو اسے چھت پر لے گئے اور اسے ہوس کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button