سندھ کے ننھے احمد نے مسائل حل کروانے کا حل ڈھونڈ لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں گندے پانی سے ننھے احمد مری کا ایک مرغا مر گیا تھا جس کے بعد اس نے ایک ویڈیو کے ذریعے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے شکایت کی تھی،ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس کے بعد بچے کو کئی اہم شخصیات کی طرف سے مرغے ملے۔ ننھے احمد مری کا ایک مرغا مرا لیکن اب اسے کئی مرغے مل گئے۔سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں سیلاب کے دوران اپنے مرغی کی ہلاکت پر بلاول بھٹو زرداری سے مدد کا مطالبہ کرنے والے ننھے احمد مری اب تک 12 مرغے تحفے میں مل چکے ہیں۔

ننھے احمد مری کو اب تک مختلف تنظیموں اور لوگوں کی جانب سے 12 مرغے تحفے میں دیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روزجے یو آئی کے ایک وفد نے بھی بچے احمد مری سے ملاقات کی اور رہنما راشد محمود سومرو کی جانب سے 3 مرغے، ایک مچھردانی اورراشن بچے کے حوالے کیا۔اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ اور راشن فراہم کیا گیا۔ اتنے تحائف اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمد مری خوشی سے نہال ہے تاہم اس کے گاؤں سے پانی اب تک نہ نکالا جاسکا لیکن اسے امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button