پاکستان میں ایک اور بھارتی جاسوس گرفتار

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ گرفتاری سرحدی گاؤں سجیت گڑھ سے عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنندن پور کی طرف سے ایک شخص پیدل آ رہا تھا کہ گشت پر موجود پولیس نے اس شخص سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا نام ہریندر سنگھ عرف ایکم مجید اور تعلق بھارتی شہرگرداس پور سے بتایا۔اس شخص کے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ہی دیگر دستاویزارت موجود تھے۔ پولیس کے مطابق ہریندر سنگھ نے فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے خلاف

مقدمہ درج کیا کرلیا گیا ہے۔گذشتہ کچھ عرصہ میں کئی بھارتی جاسوس گرفتار کیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار کیے گئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button