ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ کردیا گیا، ہوشرباتفصیلات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر 2020 کے لیے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی قیمت میں 2 روپے 87 پیسے فی کلو گرام اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے.ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے ہوگئی ہے، ستمبر میں 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1382.38 روپے تھی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹَرز کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں کمی کرے ،

آئندہ سرد سیزن میں سوئی گیس کی طلب و رسد میں برھتے ہوئے فرق کو دیکھتے ہوئے اگر وافر مقدار میں ایل پی جی کی درآمد کے سودے نہیں کیے گئے تو مائع گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ ممکنہ سخت سردیوں میں اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو اس سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی 115.50روپے فی کلوکی جگہ 117روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1364روپے کی جگہ 1382روپے اور کمرشل سلنڈر5246 روپے کی جگہ 5319روپے ہو گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button