نیا نیول چیف کون ہوگا؟وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیول چیف بنانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے وائس ایڈمرل ایم امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایم امجد خان نیازی کو نیول چیف بنانے کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق وائس ایڈمرل ایم امجد خان نیازی 6 اکتوبر کو نیول چیف کے عہدہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2017 میں ایڈمرل محمد ذکا اللہ کی سبک دوشی کے بعد ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان دی تھی، جن کی مدتِ ملازمت اکتوبر 2020 میں ختم ہورہی ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے1981 میں نیول آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا،انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کے مختلف عہدوں کا وسیع تجربہ تھا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورانہیں خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا جا چکا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button