پاکستان میں نئی ایئرلائن کے طیارے اڑان بھرنے کو تیار، حکومت نے منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے برطانوی ایئرلائن اٹلانٹک ایئرویز کی پاکستان میں سروس کی منظوری دے دی، اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، سیاسی، معاشی اور قومی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، افغانستان کیلئے ویزہ پالیسی سے متعلق ریشنلائزیشن کی بھی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملک کی معاشی ، سیاسی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے بائیولوجیکل ادویات

کیلئے ماہرین کی تعیناتی، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آئین کی منظوری، اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کو پاور سیکٹر میں ریفارمز پر بریفنگ دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ برائے توانائی کے 24 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں افغانستان کیلئے ویزہ پالیسی سے متعلق ریشنلائزیشن کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح کابینہ اجلاس میں برطانوی ایئرلائن اٹلانٹک ایئرویز کی پاکستان کیلئے سروس کی منظوری دی گئی۔ ایف آئی اے شیڈول میں نئے قوانین کا اندراج اور ریلوے کی تنظیم نو اور بحالی کا ایجنڈا مئوخر کردیا گیا ہے۔ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑ پھوڑ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ کابینہ اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری، مریم نواز کی پریس کانفرنس اور لیگی رہنماؤں کی بیان بازی پر بھی غور کیا گیا۔ وزراء نے کہا کہ لیگی رہنماء غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔وزراء نے کہا کہ ن لیگ کے کریمنلز کو کریمنلز کی طرح ہی ڈیل کیا جائے، جس کی وزارتیں ہیں وہ اپنا اپنا قانونی نقطہ نظر سامنے لائیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ متعلقہ وزراء کو آئینی معاملات عوام کے سامنے رکھنے چاہئیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button