شیخ رشید کو راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کردیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وفاقی پولیس نے شیخ شید کو اسلام آباد کچہری میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جہاں کیس کی سماعت کے دوران

عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا پہلے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی؟ اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ پہلی بار کر رہےہیں، اس سے پہلے نہیں کی۔شیخ رشید کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نےحال ہی میں شیخ رشیدکے راہداری ریمانڈکی استدعا مسترد کی تھی، شیخ رشید جیل میں ہیں،کہیں باہر نہیں جاسکتے۔وکیل علی بخاری نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی جس کے بعد پراسیکیوٹر نے راہداری ریمانڈ سے متعلق دلائل دیے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ان کو مری کی عدالت میں پیش کرنا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے شیخ رشید کو کل دو بجے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button