حکومت نے اے پی سی ایک بار پھر مؤخرکردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث جمعرات کو دہشت گردی کے مسئلے پر ہونے والی اے پی سی مؤخر کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی اے پی سی مؤخر کردی گئی ہے ۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، اے پی سی کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔خیال رہے کہ ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ جانےکا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کرنا ہے، اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button